گریٹل اسرائیل کا قیام نزدیک ہے


گذشتہ سال ۲۰۱۱ مسلمانوں کے زوال کا آغاز لے کر آیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک گریٹل اسرائیل کا قیام واقع نہیں ہوجاتا، اور اس کے بعد ظلم و ستم اور جاہلیت کا ایک نیا دور شروع ہوگا ،  جسے اسلام نے دجال کا زمانہ قرار دیا ہے۔

  یہ تاریخ بلکل بھی پرانی نہیں اور بہت پرانی بھی ہے،  پرانی اس وجہ سے کہ اس کا آغاز اسی دن ہوگیا تھا جس دن نبی ِ آخر زماں حضرت محمد ﷺ مکہ سے مدینہ ہجرت لے گئے اور وہاں کے مقیم اور منتظر اہل یہود نے آپ ﷺکو  جاننے کے باوجود بھی نبی ماننے سے انکار کر دیا اور آپ ﷺ کے خلاف سازشیں گھڑنے لگے، اس وقت وہ  نہایت ہی کمزور تھے  لحاظا سوائے برےسپنے دیکھنے کے کچھ بھی نہ بگاڑ پائے ، لیکن صلیبی جنگوں کے دور میں انہوں نے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی  جسے اس وقت نائٹ ٹیمپلرز کے نام سے جانا جاتا تھا بعد ازیں یہ اپنی تنظیم کے نام بدلتے رہے ،  جس نام سے یہ آج بھی زیادہ جانے جاتے ہیں اسے فری میسنری کہا جاتا ہے ۔

مسلمانوں کی عظیم سلطنت ، سلطنت مغلیہ کے تختے الٹنےوالےانگریز مافیا کوئی اور نہیں بلکہ فری میسنری کے دم سے تھے  آج بھی پاکستان میں انکی انگنت باقیات موجود ہیں  جو اس بات کےثبوت کےلئے کافی ہیں، چاہے  وہ عیسائی انگریز فری میسن نہیں بھی تھے  لیکن ان کے دور میں   اُس تنظیم کو ہمارے خطے میں گاڑنے  کی بے پناہ کوشش کی گئی ۔  جس کا ایک چھوٹا سا ثبوت شہر ِقائد(قائد اعظم محمد علی جناح) کراچی  میں  واقع پریس کلب کے برابر میں فری میسنری حال آج بھی موجود ہے ، اگر آپ فری میسنری کے علامات سے واقف ہیں تو اس بنڈنگ کے نقشے کو غور سے دیکھیے گا ، اگر فرصت ہو تو اس عمارت میں لگی تختیوں کو بھی پڑھا جا سکتا ہے ،  اس کے علاوہ لاہور پوسٹ آفس کےنقشہ پر بھی  ایک نظر کافی ہوگی ، مزید تفصیلات کےلئے آپ گوگل  پر  (freemasons in Pakistan)  لکھ کر سرچ بھی کرسکتے ہیں ۔

فری میسنری کے مختصر سے تعارف کے بعد آئیے آئندہ کی تصویر کشی کی کوشش کرتے ہیں ،  جیسا کہ اس مضمون کی ابتدا میں ہی میں گریٹل اسرائیل کا ذکر کرچکا ہوں  ، یہ اہل یہود کے صدیوں پرانے خواب کا ایک حصہ ہے وہ دنیا میں ایک ایسی عظیم سلطنت قائم کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ ماضی میں فرعون کی ہوا کرتی تھی شاید یہ ہی وجہ ہے کہ فری میسنری فرعون کی قبر کو بہت اہمیت دیتی ہے ، اور اس سلطنت کو بنانے کا ٹھیکا اس وقت امریکا کو دیا گیا ہے ، شاید آمریکا بھی نہیں جانتا کہ گریٹل اسرائیل کے قیام کے بعد فری میسنری اس کے ساتھ کیا کرنے والی ہے ۔  میں یہ بات حتمی طور پر تو نہیں کہہ سکتا البتہ میرا اندازا اس وجہ سے ہے کہ  جب دجال آئے گا اس وقت پوری دنیا  معاشی بد حالی کا شکا رہوگی  اس وقت واحد ذریعہ دجال ہوگا (گریٹل اسرائیل کا صدر یا بادشاہ۔اور اہل یہود کا  جھوٹا نبی جو بعد میں خدا ہونے کی بھی دعویٰ کرے گا )  جسے چاہے گا خوشحال کردے گا ۔  ممکن ہے کہ وہ امریکا کو اکیلا نہ بھی چھوڑے لیکن یہ تو واضع ہے کہ امریکا کا ڈالر بہت بری طرح سے متاثر ہوگا ، اور پھر پاکستان جیسے ان تمام ممالک کی کرنسی کی کیا حالت ہونی ہے جن کے رزوس ڈالر میں ہیں ۔یقیناََ ان ممالک میں تو منہگائی کا اژدہا منڈلانے لگے گا ۔  اور انہیں فوری امداد کی ضرورت پیش آئےگی ، جیسا کہ آج بھی پاکستان کی بجٹ  پر جب خسارے کا نزلہ گرنے لگتا ہے تو اسکا فوری علاج آی ایم ایف کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ اور نتیجتاََ پاکستان قرضہ کی دلدل میں اور بھی دھنستا چلا جاتا ہے اور آئی ایم ایف کی ناجائز فرمائشوں کی مالا ئیں ہمارے ملک کے گلے پڑ جاتی ہیں۔ یہ ایک ٹریلر ہے جو ہم گریٹل اسرائیل فلم آنے سے پہلے دیکھ رہے ہیں ۔   اور اس فلم کی ڈاریکشن  چاہے فری میسنری کے  ہی ہاتھ میں کیوں نہ ہو لیکن اس کی پروڈکشن میں سب سے بڑا ہاتھ  یو این او کا ہے ، باقی کے چھوٹے ہاتھ دیکھنے ہوں تو  ۲۰۱۱ کی خبروں پر نظریں دوڑائیے سب کچھ صاف صاف دکھائی دینے لگے گا۔

گریٹل اسرائیل کے قیام میں  اس  وقت سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان اور ایران ہیں  جن کا معاملہ بھی ذیر بحث ہے  اللہ جانتا ہے کہ پہلے کس کا نمبر آئے گا ۔ لیکن  نمبر چاہے جس کا بھی ہو ۔ وقت  بہت قریب ہے  میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گذارش کرتا ہوں کہ توبہ اور استغفار سے کام لیں اور آپس میں تمام اختلافات کو بھلا کر ایک امت بن جائیں کیوں کہ آپ بھی نہیں جانتے کہ گریٹل اسرائیل کے قیام کےبعد  جو فتنوں کی بارش ہونی ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملے گی ۔ اور جو ظلم و ستم مسلمانوں پر ہونا ہے  اسکا بھی کوئی اندازا نہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s