آنکھیں کھولو ۔۔۔ کہیں دیر نہ ہوجائے


اگر تم سمجھتے ہو کہ توراہ اور انجیل ، عیسائیوں اور یہودیوں کے ہاتھوں تبدیل ہوگئی ہیں ، تو پھر خدانے اس حرکت کی اجازت کیوں دی؟ خدا تو عظیم ہے نا؟

نہیں مسٹر الن یونگ ! میں بھلا کیوں ایسا سمجھنے لگا ،  وہ تو آپکی انجیل اور توراہ خود ثابت کر رہی ہیں کہ انہیں تبدیل کر لیا گیا ہے ،  خدا تو بیشک عظیم ہے ، اب تم ہی بتائو کیا عظیم خدا غلطی کرسکتا ہے ؟  پھر آپکی انجیل میں یسوع مسیح کے دو الگ الگ شجرے دیئے گئے ہیں جو کہ دونوں  ایک دوسرے سے مختلف ہیں ، یعنی کے دونوںمیں سے کوئی ایک ہی صحیح ہوگا اور دوسرا غلط اب یہ غلطی کس کے کھاتے ڈالنے والے ہیں آپ ؟ اور پھر ایک طرف تو آپ کادعویٰ ہے کہ یسوع خدا کے بیٹے تھے ، اور اس شجرے میں تو یسوع کے باپ کا نام یوسف دیا گیا ہے جو کہ بیبی مریم کا منگیتر تھا ۔ اب اسے میں کیا سمجھوں ؟

چلیں ایک اور مثال حاضر ہے

بائبل عہدنامہ قدیم کی کتاب غزل الغزلات (سانگ آف سولومن) کا اگر آپ عبرانی نسخہ لیں تو اس  کے باب نمبر پانچ آیت نمبر سولہ میں لکھا ہے

ہکو مہ متکن وکلو محمدِِ ذہدودی وَ ذہرئی بینوت یروشلم

اس آیت میں ایک عظیم اور خوبصورت شخصیت کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کا نام محمد ﷺ ہے

مزید معلومات کے لئے آپ میری تحریر (Prophet Muhammad PBUH is by name mentioned in the Bible )

کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں ،  اور اب اسی آیت کو آپ بائبل کے  کنگ جیمس ورین میں تلاش کریں تو وہاں آپ کو محمدﷺ  نام نہیں ملے گا۔ اب اسے آپ کیا کہیں گے ؟

اس طرح کی ان گنت مثالیں موجود ہیں لیکن ہمارا مقصد کسی بھی عیسائی بھائی کا دل دکھانا نہیں ہے  ،  ہم تو صرف آپکو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ، پھر اسے تسلیم کرنا یا رد کردینا یہ آپ پر انحصار کرتا ہے ،  اور آپ نے کہا کہ خدا تو عظیم ہے اور اسنے ایسا کرنے کی اجازت کیوں دی ؟

میرے بھائی ! ہم کب کہتے ہیں کہ یہ سب کرنے کی خدا نے اجازت دی ہے ؟  یہ جو کچھ ہو رہا ہے خدا کی اجازت کے بغیر ہو رہا ہے ، وگر نہ  یہودی جو اتنے عرصے سے یسوع کے منتظر تھے وہ انکا ر ہی کیوں کرتے ؟ وہ انہیں آرام سے پہچان نہ لیتے ، مگر انہوں نے خدا کی نافرمانی کی اور حقیقت کو جان بوجھ کر چھاپایا اور نتیجا  آپکے سامنے ہے ، وہ یسوع مسیح کی شفاعت سے محروم رہ گئے ۔

زیادہ مغرور مت بنو ، انسانوں کا بنا ہوا قرآن خدا کی طرف سے نہیں ہے۔

غرور خدا کو ناپسند ہے اور کسی بھی مسلمان کو روا نہیں کہ وہ غرور و تکبر کرے ، اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے بھی اس بیماری سے اپنے حفظ و  امان میں رکھے ۔ آمین

آپنے کہا کہ قرآن خدا کی طرف سے نہیں ہے ، میں نہیں جانتا کہ آپنے اس سے پہلے کبھی قرآن کو پڑھا ہے یا نہیں ، اگر نہیں پڑھا تو میری آپسے گذارش ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ قرآن کا ایک بار مطالعہ ضرور کریں  پھر کوئی فیصلہ کریں ۔ رہی بات ثبوت کی تو اس کے لئے قرآن آپکو دعوت دیتا ہے کہ اگر آپ کسی بھی شک و شبہ میں گرفتار ہیں تو اپنی تسلی کے لئے  اس جیسی ایک سورہ ہی بنا کر دکھائیں ،  آپ کوشش کر کہ دیکھ لیں  پھر نتائج  سے ہمیں بھی آگاہ کیجئے گا ۔

اگر تم انٹرنیٹ پر تلاش کرو گے تو تمہیں اسلام پر بہت سے مضامیں انگریزی میں لکھے مل جائیں گے ، اپنے دل کی آنکھیں کھولو اس سے قبل کہ دیر ہوجائے ۔

جی بلکل میں تو خود اس بات کا قائل ہوں کہ انسان کو کبھی بھی کتاب و تحقیق سے  غفلت نہیں برتنی چاہیے ، یہ ہی تو اصل ہتھیار ہے جو آپکو غلط فہمیوں اور   غلط راستوں سے محفوظ رکھتا ہے  ، اس لئے   آپکا مشورہ آنکھوں پر  اور میں اس بات کا بھی قائل ہوں کہ انسان کو تلاش ِ حق میں کبھی بھی دیرنہیں کرنی چائیے ، ایسا نہ ہو کہ آج کل میں وقت ہی نکل جائے ،  اور ہاتھ ملنے کا موقع بھی  نہ ملے ،  لیکن تحقیق و مطالعہ کے لئے غیر جانبدارانہ رویہ اپنا نا ہوگا ورنہ تحقیق و مطالعہ وقتی تسلی کے سوا کوئی کام نہیں کرے گا ، اور ہم کبھی بھی حق کو نہیں جان پائیں گے ۔

Leave a comment