رمضان ۲۰۱۱ کی تیاری


رمضان 2011 کا چاند انشااللہ 29 جولائی کی شام فلک پر طلوع ہوگا ، قمری سال شمسی سال سے 10 دن چھوٹا ہوتا ہے اس لئے ہر سال رمضان مبارک عیسائی کیلینڈر کے میں 10 دن کی الٹی گنتی پر نمودار ہوتا رہتا ہے ۔ اس وجہ سے یہ مقدس ماہ ہمیشہ ایک ہی موسم میں واقع نہیں ہوتا ، بلکہ موسم تبدیل کرتا رہتا ہے ، گذشتہ سال کے مقابل اس سال کا رمضان خاصہ گرمی کی موسم میں آرہا ہے اور آئندہ سالوں میں اور بھی گرم تر ہوتا چلا جائے گا ۔ بحر حال ہم پروردگار ِ عالم سے سربسجود دعا کرتے ہیں کہ اس برس ماہِ رمضان کو اپنی بارانِ رحمت سے تمام مسلمانوں کے لئے وجہ تسکین بنادے تاکہ ہم اس مقدس ماہ کے فیوض و برکات سے مستفید ہوسکیں ۔ اس ماہ کے انتظار میں ہر مسلمان کی روحانی ارتقا پہناں ہوتی ہے، اور آمد ِرمضان کے چاندکی تلاش وجہ ثواب ہے، لیکن آج کل ہم چاند کمیٹی کے آڑے اتنے کاہل ہوگئے ہیں کہ اپنے گھر کی بالکنی یا چھت پر کھڑے رہنا کسی عذاب سے کم نہیں سمجھتے ، یوں تو تمام رات بالکنی میں فون پر بات ہوسکتی ہے اور دوست واحباب کے ہمراہ چھت پر گپے ہانکتے ہوئے نہیں تھکتے لیکن چاند دیکھنے کی بات آئی تو ٹی وی پر خبریں دیکھ لیں یا موبائل پر اپڈیٹ دیکھ لی ، اتنی فرصت ہی کہاں کہ سال میں صرف ۱۵ منٹ نکال کر ۲۹ شعبان کی مغرب کے بعد فلک پر نظر کریں۔ خیر ابتک ہم نے بہت رمضان گنواں دیئے لیکن کم از کم اس برس تو ہم یہ طئے کرسکتیں ہیں کہ یہ رمضان نہیں گنوانا ۔ رمضان ۲۰۱۱ کو اپنی روح کی صحت کا خیال رکھنا ہے اسکی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے اپنے رب کے قریب ہونا ہے۔

لحاظا آج سے ہی ہمیں رمضان مبارک کی تیاری شروع کردینی چائیے ۔ وہ تمام لغو کلمات جو گفتگو میں استعمال کرتے ہیں انہیں ابھی سے ہی ترک کردیں

اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ ذکر کی عادت ڈالیں درود پاک کی کثرت کریں ۔ خود کو پاک صاف رکھیں ۔ یہاں پاک صاف رکھنے سے مراد ذہنی ، جسمانی ، اور روحانی لحاظ سے پاک صاف رکھنا ہے ۔ اگر یہ سب کچھ آپ ابھی سے شروع نہیں کرپارہے ہیں تو کم ازکم اسکے لئے تیار ہوجائیں کہ یہ سب کچھ آپکو رمضان مبارک میں کرنا ہے ۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ مندرجہ بالا باتوں پر ہی عمل کریں آپ کسی اچھے معلم سے مشورہ بھی لے سکتے ہیں یا خود اپنا جائزہ لے کر اور اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ایک فہرست بنالیں کہ آپکو رمضان کی تیاری میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے ، تاکہ آپ رمضان مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔

Leave a comment