یسوع کون اور کس کے بیٹے تھے؟


 ہم مسلمان یسوع مسیح کو حضرت عیسیٰ ؑ کے نام سے جانتے ہیں ، آپکو اللہ تبارک وتعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لئے رسول بنا کر بھیجا تھا جس کا ذکر قرآن کے ساتھ ساتھ بائبل میں بھی موجود ہے

اے بیت الحم یہودہ کے علاقے ، تو یہودہ کے حاکموں میں سے ہرگز سب سے چھوٹا نہیں کیونکہ تجھ میں سے ایک سردار نکلے گا ، جو میری امت اسرائیل کی گلہ بانی کرے گا (بائبل مقدس)

لیکن اسکے برعکس ہمارے مسیحی (عیسائی) بہائی حضرت عیسیٰ ؑ کو خدا کا بیٹا مانتے ہیں ان کاماننا ہے کہ جو حضرت آدم ؑ نے جنت میں نافرمانی کی تھی اور جسکی وجہ سے جنت سے نکالا گیا تھا اسی گناہ کے سبب جو بھی انسان پیدا ہوتا ہے وہ گنھگار پیدا ہوتا ہے لحاظا ایک انسان کے گناہ کی وجہ سے تمام انسانیت گنہگار ٹھری اور گنہگاروں کا تو بس ایک ہی ٹھکانا ہے ۔اور وہ ہے دوزخ ۔

چونکہ خدا بہت ہی مہربان تھا سوسوچنے لگا کہ آخر میں اپنے بندوں کو کس طرح سے اس گناہ سے پاک کروں تاکہ وہ جنت میں جاسکیں ، لحاظا خدا کی رحمت جوش میں آگئی اور اسنے اپنے اکلوتے بیٹے یسوع (حضرت عیسیؑ) سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں تجھے اپنے بندوں کے گناہ اٹھانے کے لئے زمین پر بھیجوں گا اور تم انکے گناہ اٹھاکر مصلوب ہوجائوگے ،تب  کہیں وہ گناہوں سے پاک ٹھریں گے ۔

لحاظا شفاعت کا اتنا سہل راستہ مل جانے کے بعد خدا نے فرشتے کو بھیجا کہ تم جائو اور مریم (حضرت عیسیٰ ؑ کی والدہ محترمہ) کو ایک بیٹے کی خوشخبری سناوٗ ۔  اور پھر وہ وقت آجاتا ہے جب حضرت عیسیٰ پیدا ہوتے ہی تمام عیسائیوں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی اس بات کے قائل ہیں کہ حضرت عیسی ٰ کی پیدائش معجزانہ طریقے سے ہوئی اور آپ بغیر کسی مرد کے صرف اور صرف اپنی والدہ ماجدہ کے حضرت بیبی مریم کے بطن سے پیدا ہوئے ۔ اور یہ کام خدا کے لئے کچھ مشکل نہیں تھا ، لیکن یہ بات  ہمارے مسیحی بھائیوں کے عقل سے بالاتر نکلی انہیں خدا کی طاقت کا ذرا بھی اندازا نہیں تھا اور انہوں نے حضرت عیسی کو خدا کا بیٹاہی بنا دیا ۔

کچھ ماہ عرصہ قبل کرا چی میں میری ملاقات ایک عیسائی سے ہوئی جسکا بھی یہ ہی دعویٰ تھا کہ کوئی بھی انسان پاب کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا لیکن یسوع بغیر بات کے پیدا ہوئے لحاظا وہ خدا کے ہی بیٹے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مینے جواب میں عرض کیا  اگر ایسی بات ہے تو پھر حضرت آدم ؑ تو بغیر باپ اور بغیر ماں کے پیدا ہوئے پھر تو وہ بھی خدا کے بیٹے ہوئے اور یسوع (حضرت عیسیٰ )کے بھائی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اس نے فوراََ کہا ) لیکن (حضرت )آدم ہی کی وجہ سے تو ہم سب گنہگار ہوئے ہیں۔

مینے کہا؛ کیا پتا  بڑے بھائی (حضرت آدم ؑ) کے گناہ کی سزا چھوٹے بھائی(حضرت عیسیٰؑ) کو بھگتنی پڑی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ (وہ خاموش ہوگیا)

مینے پوچھا آپکے والد صاحب کا نام کیا ہے ؟۔۔۔۔۔۔ اسنے نام بتایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میں کہوں ارے نہیں آپ تو فلاں کے بیٹے ہیں، تو اسکا مطلب آپ جانتے ہیں ؟؟؟ اسنے سرہلاتے ہوئے ہاں میں جواب دیا۔ ۔۔۔ مینے اپنی بات جاری رکھی۔۔۔۔ مطلب کہ مینے ناتو صرف آپکو بلکہ آپکی والدہ کو بھی گالی دی ۔ اسنے پھر سر ہلایا

اب مینے اگلا سوال کیا ۔ کیا بیبی مریم نے کبھی کہا کہ میں خدا کی بیوی ہوں (معاذاللہ) اور یہ (حضرت عیسیٰ) خدا کے بیٹے ہیں (معاذاللہ)؟؟؟

اسنے کہا ۔ نہیں

کیا کبھی حضرت عیسیٰ نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ؟

اسنے پھر کہا ۔ نہیں

مینے کہا ؛ جب یسوع مسیح (حضرت عیسیٰؑ) اور انکی والدہ نے کبھی ایسی بات نہیں کی تو پھر تم ایسی بات کیوں کہتے ہو؟؟؟

اسکے پاس میری بات کا کوئی جواب نہیں تھا مینے پوچھا کیا تم جانتے ہو ۔۔ یسوع اپنے آپکو کیا کہتے تھے ؟؟؟؟ مینے اپنی بات جاری رکھی۔۔۔۔۔ یسوع اپنے آپ کو ہمیشہ ابن انسان  son of man کہتے رہے اور تم کہتے ہو نہیں جی وہ تو خدا کے بیٹے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ اب تم ہی بتاوٗ میں کس کی بات کا بھروسہ کروں تمہاری یا یسوع کی ؟؟؟؟؟

حضرت عیسی نے کہا ؛ ابن انسان (میں انسان کا بیٹا ہوں)

عیسائیوں نے کہا؛ ابن خدا (حضرت عیسیٰ خدا کا بیٹا ہے )

تقریباََ دو دن بعد اسنے میرے ایک سوال کا جواب دیا  درحقیقت  وہ اپنے پادری سے معلومات لیکر آیاتھا ۔

اسنے کہا ؛ یسوع کو ابن انسان اس لئے کہتے ہیں کہ (بیبی) مریم کے منگیتر کا نام یوسف تھا ، لحاظا یوسف کی وجہ سے یسوع کو ابن انسان کہاجاتا ہے ( حالانکہ میرا تو یہ سوال ہی نہیں تھا کہ یسوع کو ابن انسان کیوں کہاجاتا ہے ، مگر میرا تو یہ سوال تھا کہ یسوع اپنے آپ کو کیا کہتے تھے لیکن مینے اسکے اسی جواب پر ایک اور سوال کیا )

مینے کہا ؛ تم اچھی طرح سے جانتے ہو کہ یسوع ، یوسف کے بیٹے نہیں تھے ، اور اگر تھے تو ابن یوسف ہوتے ابن خدا  نہیں پھر بھی یہ بتادوں کہ یسوع کی پیدائش تک بیبی مریم نے شادی نہیں کی تھی اور تم یہ بھی جانتے ہو کہ اگر کوئی لڑکی شادی سے پہلے اپنے منگیتر کے ذریعے حاملہ ہوجائے تو اسکا بچہ ناجائز کہلائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا تم معاذاللہ یسوع مسیح کے بارے میں ایسا یقین رکھتے ہو ؟؟؟؟؟؟

اور پھر اسکے بعد میری اب تک اس سے ملاقات نہیں ہوئی

Leave a comment